جڑانوالہ :صفائی میں غفلت پر سینٹری سپروائزر برطرف

جڑانوالہ :صفائی میں غفلت  پر سینٹری سپروائزر برطرف

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) صفائی کے انتظامات میں غفلت برتنے پر سینٹری سپروائزر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے چک 73 گ ب کا دورہ کیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات اور فرائض میں غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی۔ دورے کے دوران یونین کونسل نمبر 59 میں اے آر سی کے تحت ڈیوٹی پر مامور سینٹری سپروائزر محمد عمران کی غفلت سامنے آنے پر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے انہیں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...