ماموں کانجن:چھریوں کے وار سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

ماموں کانجن:چھریوں کے وار سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

طارق کالونی میں عبدالجبار نے محلے دار رافعیہ پروین کوتین روزقبل زخمی کیاتھا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) جنونی شخص کے چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہونے والی خاتون تین روز بعد دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ ماموں کانجن کے علاقے طارق کالونی میں عبدالجبار نامی شخص نے گلی سے گزرنے والی اپنی محلے دار خاتون رافعیہ پروین پر چھریوں سے پے در پے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...