خواتین انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سٹیڈیم آنیوالے تمام افراد کی چیکنگ یقینی بنائی جائے :سی پی او،اہلکاروں کوہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین نے خواتین انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سول لائن نے انہیں سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو سٹیڈیم کے حفاظتی انتظامات کے بارے میں ہدایات دیں۔ سی پی او نے کہا کہ سٹیڈیم آنے والے تمام افراد کی چیکنگ یقینی بنائی جائے اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت جاری رکھا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ محفوظ شہر کے کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments