این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی ، آن لائن ویزافراڈ گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

 این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی ، آن لائن ویزافراڈ گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

گروہ شہریوں کو کینیڈا، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کیلئے ویزوں کی پیشکش کرتا تھا، 6 موبائل فونز، لیب ٹاپ برآمد ، شہریوں کو جعلی ڈاکومنٹس دیتے تھے کال سینٹر ز کی مانیٹرنگ شروع ،سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز، بے نامی اکاونٹس کیخلاف بھی کارروائی کر رہے ،ڈائریکٹر نثار و دیگر کی پریس کانفرنس

 راولپنڈی (خبر نگار)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) راولپنڈی نے ایک کارروائی کے دوران سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت اور ویزوں کا جھانسا دے کر لوٹنے والے منظم آن لائن فراڈ گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نثار خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گروہ شہریوں کو کینیڈا، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کیلئے ویزوں کی پیشکش کرتا تھا۔آن لائن جعلی ویزوں کے متاثرین کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔ملزمان سے 6 موبائل فونز، اور لیب ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔

نثار خان نے کہا کہ ملزمان کے موبائل فونز کا فورنزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو جعلی ڈاکومنٹس دیتے تھے ۔راولپنڈی میں کام کرنے والے کال سینٹرز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔منظم جرائم میں ملوث چھ کال سنٹرز سے 120 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ ملزمان سے 800 موبائل فونز اور لیب ٹاپ برآمد ہوئے ۔ شہری آن لائن ڈیٹا کسی کو بھیجنے میں احتیاط برتیں۔ڈیپ فیک اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نیوک وڈیوز بنانے والا ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم کا تعلق راولپنڈی کی جمشید کالونی سے ہے ۔ شہری آن لائن خریداری اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے دوران احتیاط برتیں۔سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز، بے نامی اکاونٹس کے خلاف بھی کاروائی لی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...