جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ،آئی جی
لائبہ اعجاز کیس کے ملزم کو گرفتار کرنیوالی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سہیل چودھری نے ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی آئی اے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا گیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقوں اور مؤثر ٹیم ورک کو بروئے کار لانا ضروری ہے ۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس کی کامیابی میں فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دفتری امور سنبھالنے والے کلیریکل سٹاف کی خدمات بھی قابلِ قدر ہیں۔ ہر اہلکار کی محنت اور ذمہ داری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments