راولپنڈ ی، 4لاکھ 16ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر
فی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے ممکنہ طور پر کیے جانے والے اقدامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ڈی سی آفس راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس میں گندم کی کاشت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں سال 2026-27 کے دوران 4 لاکھ 16 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا۔کاشتکاروں کو تصدیق شدہ اور معیاری گندم کے بیج کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یوریا اور ڈی اے پی سمیت دیگر زرعی مداخل کی دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت کی نگرانی کی جائے گی۔ گندم کی کاشت کے جدید طریقوں، متوازن کھاد کے استعمال اور بہتر پیداواری حکمت عملی سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ دیہات کی سطح پر کاشتکاروں کی تربیت اور زرعی رہنمائی کے پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ فی ایکڑ پیداوار کو گزشتہ تین سال کی اوسط سے بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گندم کی کاشت کے بعد دیہات کی سطح پر سروے کے ذریعے زیرِ کاشت رقبے اور پیش رفت کا جائزہ لینا بھی اہداف کا حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments