انٹرنیٹ کا مثبت استعمال، ذمہ داری کا احساس ضروری ،شز ا فاطمہ

 انٹرنیٹ کا مثبت استعمال، ذمہ داری کا احساس ضروری ،شز ا فاطمہ

صرف قوانین کافی نہیں، اردگرد کے ماحول کو بھی درست، بچوں پر نظر رکھنا ہوگی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلیکمیونیکیشن(آئی ٹی) شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بچوں میں انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا رجحان اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور انہیں اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قوانین وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ \\\'سیف اسکرول نیشنل پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بچوں کا آئی ٹی سیکٹر سے لگاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور کم عمر بچے اس شعبے میں نمایاں کارنامے سرانجام دے رہے ہیں، اس لیے آج کے بچوں کو انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی سے دور رکھنا ممکن نہیں رہا کیونکہ جتنا انہیں روکا جائے گا وہ اس کی طرف اتنے ہی مائل ہوں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے صرف قوانین کافی نہیں بلکہ ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی درست کرنا ہوگا اور بچوں میں انٹرنیٹ کے مثبت استعمال سے متعلق ذمہ داری کا احساس اور تربیت پیدا کرنی ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...