دم کروانے کے بہانے گھر آنے والی خاتون سامان چوری کرکے فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقے میں نامعلوم خاتون دم کروانے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئی۔
رفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے اہل خانہ کو باتوں میں الجھائے رکھا اور اس دوران الماریوں سے سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments