اغوا کار گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

اغوا کار گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی کو بازیاب کرا لیا

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے سے ملزم سانول نے شمع بی بی کو اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گیا۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے سراغ لگایا اور شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا کے ورثا کے حوالے کر دیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...