چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی سالانہ تقریب 19 اکتوبر کو ہوگی

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی سالانہ تقریب 19 اکتوبر کو ہوگی

تقریب میں گورنر پنجاب مہمان خصوصی ، ایس ایم تنویر مہمان اعزاز ہونگے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں صدر محمد ندیم، سینئر نائب صدر خرم اشتیاق، نائب صدر میاں منیر احمد، سرپرست اعلیٰ میاں ظفر اقبال اور مجلس عاملہ کے ارکان ملک محمد اشرف، عبد الحمید ڈار، حامد علی، حافظ محمد عرفان، انیس الرحمان، محمد ریاض جاوید، عاطف محمود، محمد زنیر خالد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چیمبر کی سالانہ تقریب 19 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگی، جس میں گورنر پنجاب مہمان خصوصی جبکہ ایس ایم تنویر مہمان اعزاز ہوں گے ۔ تقریب میں ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کے چیمبرز کے وفود بھی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 2027-28 کے انتخابات کے لیے چیمبر کے دو ارکان کی نامزدگیوں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...