پولیس نے گمشدہ بچی کو تلاش کر لیا، والدین کے حوالے

پولیس نے گمشدہ بچی کو تلاش  کر لیا، والدین کے حوالے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے پریشان والدین کے چہروں پر خوشیاں لوٹا دیں۔تھانہ سمن آباد کے علاقے مظفر کالونی سے 14سالہ بچی عائشہ کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

بچی گھر سے باہر نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی، اطلاع ملنے پر سمن آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے بچی کو تلاش کر لیا، بچی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کرنے پر والدین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...