پولیس کی کارروائی ،مویشی چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

پولیس کی کارروائی ،مویشی چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

ملز موں نے زمیندار طفیل کی بھینس چوری کر لی تھی ،مزید وارداتوں کا انکشاف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں تین ملز موں نے زمیندار طفیل کی بھینس چوری کر لی تھی، پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ، توکل اور ایم حسین کے نام سے ہوئی ہے ، ملز موں سے مویشی چوری کی مزید وارداتوں اور برآمدگی کے متعلق تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...