انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،طاہرالقادری
46سالہ سفر علم و تحقیق، فروغِ امن اور خدمتِ انسانیت کے حوالے سے خدمات کا مظہر
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے گزشتہ 46برس کے دوران مصطفوی تعلیمات کے فروغ، انتہا پسندی کے خاتمے ، بین المذاہب مکالمے اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے مؤثر علمی، فکری اور عملی جدوجہد کی ہے۔ تحریک نے امن، محبت، رواداری، برداشت اور احترامِ انسانیت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے 46ویں یومِ تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنان، وابستگان، ذمہ داران اور رفقائے کار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کا 46سالہ سفر علم و تحقیق، دعوت و تربیت، فروغِ امن اور خدمتِ انسانیت کے حوالے سے نمایاں خدمات کا مظہر ہے۔ اس عرصے میں تحریک نے دینی و عصری تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی کردار سازی اور معاشرے کی فکری و اخلاقی اصلاح کیلئے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں تعلیمی، تربیتی اور فلاحی اداروں کے قیام کے ذریعے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے عملی کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments