حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی  عرب پر حملوں کی شدید مذمت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی مختلف تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں۔۔۔

 اور ان کے نتیجے میں لوگوں کے شہید و زخمی ہونے پر شدید مذمت اورغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا حرمین شریفین مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مقامات ہیں تحفظ و دفاع کیلئے امت مسلمہ متحد ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی قوت کو حرمین شریفین کی حرمت و تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...