گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری میں چار سالہ بی ایس سیاسیات پروگرام کی تعارفی تقریب
سمندری(نمائندہ دنیا)شعبہ سیاسیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری میں چار سالہ بی ایس سیاسیات پروگرام 2026-2030 کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذاڈاکٹر امجد حسین تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اشرف پروفیسر علی شیر جاوید نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی پروفیسر انجم جیمز پال صدر شعبہ سیاسیات نے خطاب میں کہا کہ کالج ہذا کے شعبہ سیاسیات کے طلبہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم اے سیاسیات میں پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا 2016 میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے سپورٹس میں مختلف کھیلوں میں چیمپئن ہونے کے اعزازات حاصل کئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments