موسم سرما کی ٹھنڈی راتوں کا آغاز

 موسم سرما کی ٹھنڈی راتوں کا آغاز

چناب نگر (نامہ نگار ) چناب نگر اور گردونواح میں موسم سرما کی ٹھنڈی راتوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ رات کے وقت کبھی پنکھے بند اور کبھی چلتے رہتے ہیں، جبکہ شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔

دن کے اوقات میں موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ کبھی گرمی اور کبھی سردی کی ملی جلی کیفیت برقرار ہے ۔ سورج کی کرنوں میں گرمی کی شدت نمایاں طور پر کم ہونے اور گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں اخراجات میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔ ، جس سے گھریلو بجٹ متوازن رہتا ہے اور غیر ضروری اخراجات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...