سابق ایس ایچ او غازی حق نواز آئی جی پنجاب کے حکم پر بحال

سابق ایس ایچ او غازی حق نواز  آئی جی پنجاب کے حکم پر بحال

پینسرہ (نمائندہ دنیا )سابق ایس ایچ او تھانہ ساندل بار غازی حق نواز کو آئی جی پنجاب کے حکم پر بحال کر دیا گیا۔

 غازی حق نواز اس سے قبل تھانہ ٹھیکری والا میں تعینات تھے ، جہاں اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزام میں آر پی او فیصل آباد نے انہیں معطل کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق غازی حق نواز نے اپنی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، جس پر غور کے بعد انہیں آئی جی پنجاب کے حکم پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ ان کی بحالی کو پولیس حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...