ٹھیکریوالا: حویلی میں مبینہ آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر، 3 بھینسیں جھلس گئیں
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک حویلی کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ حویلی میں موجود 20 لاکھ روپے مالیت کی تین بھینسیں بھی جھلس گئیں۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 63 ج۔ب، مہتہ میں نامعلوم افراد نے شہری امان اللہ خان ولد محمد اسلم کی جانوروں والی حویلی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، جس میں چارپائیاں، گندم، ونڈا، توڑی، حویلی کی چھت اور دیگر اشیا شامل تھیں، جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس کے علاوہ حویلی میں بندھی تین بھینسیں، جن کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments