ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گائنی او پی ڈی رات 8 بجے تک کھلی رہے گی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاملہ خواتین کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گائنی او پی ڈی کے اوقات کار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
جس سے خواتین کو معمول کے طبی معائنے اور ضروری مشاورت کے لیے ہسپتال سے رجوع کرنے میں سہولت ملے گی۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام کے مطابق گائنی او پی ڈی کے اوقات کار میں توسیع کا مقصد حاملہ خواتین کو بروقت طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ، تاکہ ماں اور بچے کی صحت کی بہتر دیکھ بھال ممکن بنائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments