اٹھارہ ہزاری : ڈیزرٹ تھل ریلی، 100 سے زائد ریسرز شریک

اٹھارہ ہزاری : ڈیزرٹ تھل ریلی، 100 سے زائد ریسرز شریک

موٹر سائیکل ریس، کبڈی، والی بال اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں پہلی جھنگ ڈیزرٹ تھل ریلی بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے ، جس میں ملک بھر سے آئے 100 سے زائد جیپ ریسرز صحرائی ٹریک پر اپنی مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ریلی کے ساتھ موٹر سائیکل ریس، کبڈی، والی بال اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کی سرپرستی اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری فائزہ انور کی زیرِ نگرانی ایونٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پنجاب پولیس، پیٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔دوسری جانب ریلی کی انتظامیہ میڈیا نمائندگان کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث جھنگ سے آنے والے صحافیوں کو ایونٹ کی کوریج اور بروقت خبریں ارسال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ صحافیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا نمائندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...