چناب نگر :گرین بس سروس میں اوورلوڈنگ، خواتین کو مشکلات

چناب نگر :گرین بس سروس میں اوورلوڈنگ، خواتین کو مشکلات

بسوں کی تعداد کم ہونے کے باعث گنجائش سے زائد مسافر سوار ہو جاتے ہیں

چناب نگر (نامہ نگار )گرین بس سروس میں مسافروں کی اوورلوڈنگ کے باعث خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گرین بس سروس شہریوں کے لیے آمدورفت کا اہم ذریعہ بن چکی ہے ، تاہم مسافروں کی تعداد میں اضافے کے مقابلے میں بسوں کی تعداد کم ہونے کے باعث گنجائش سے زائد مسافر سوار ہو جاتے ہیں۔رش کے دوران خواتین اور بزرگ مسافروں کو خصوصاً دشواری پیش آتی ہے ، جبکہ خواتین کے لیے مختص حصے میں مرد مسافروں کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اسی طرح مردوں کے حصے میں خواتین کے داخل ہونے سے بھی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس عملہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بجائے چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ خواتین کے مطابق شدید رش کے باعث بسوں میں چڑھنے اور اترنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جبکہ کھچا کھچ بھری بسوں میں موبائل فون، پرس اور دیگر سامان چوری ہونے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام روٹس پر گرین بسوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ان کی روانگی کے درمیانی وقفے کو کم کیا جائے ، خواتین کے لیے مختص حصے کی پابندی یقینی بنائی جائے اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...