بدلتے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت

بدلتے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت

صبح اور شام کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق صحت پر اثرانداز ہو سکتا :ڈاکٹر خاور

چناب نگر (نامہ نگار ) بدلتے موسم میں شہریوں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ نزلہ، زکام، بخار، کھانسی، گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خاور منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات میں شہریوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔ صبح اور شام کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق صحت پر اثرانداز ہو سکتا ہے ، اس لیے شہری موسم کے مطابق لباس پہنیں اور خصوصاً صبح و شام گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر خاور منصور نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں، بازاری کھانوں اور ٹھنڈی و باسی اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں، جبکہ بچوں اور بزرگوں کو سردی اور گردوغبار سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمی الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد اپنی ادویات باقاعدگی سے استعمال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر مستند معالج سے رجوع کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...