مارکیٹ میں شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مارکیٹ میں کام کے سلسلے میں آنے والے شہری کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے آئس کریم چوک میں حنیف نامی شہری کام کے سلسلے میں آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments