زرعی اراضی سے ٹیوب ویل موٹریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقے میں سرفراز نامی شہری کی زرعی اراضی سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ واردات کا علم ہونے پر متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments