چودھری آمین باجوہ فیسکو کے آفیشل کوآرڈینیٹر مقرر

چودھری آمین باجوہ فیسکو  کے آفیشل کوآرڈینیٹر مقرر

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 99 سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یونین کونسل اور۔۔۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری آمین باجوہ کو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کا آفیشل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور حلقہ این اے 99 کے ٹکٹ ہولڈر میاں قاسم فاروق نے چوہدری آمین باجوہ کی بطور فیسکو آفیشل کوآرڈینیٹر تقرری کی اطلاع دی۔ خبر کے مطابق یہ تقرری حکومتِ پاکستان کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے ۔اس تقرری کو علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ چوہدری آمین باجوہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت علاقے کے عوام اور فیسکو حکام کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...