گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی موبائلز اور دیگر قیمتی سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔۔۔۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں مخدوم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments