فیصل آباد میں 21ویں سالانہ قرآنی خطاطی نمائش کا افتتاح
کمشنر نے ملک بھر سے آئے ہوئے خطاطوں کے ہاتھ سے تیار فن پاروں کا مشاہدہ کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے اشتراک سے 21ویں سالانہ قرآنی خطاطی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کیا۔ نمائش میں 250 سے زائد خطاطوں کے فن پارے پیش کیے گئے ۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ قرآنی خطاطی امت مسلمہ کا قابلِ قدر ورثہ ہے ، جو نہ صرف خطاطوں کو اپنے فن کے اظہار اور روحانی تسکین کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ قرآن پاک کی عظمت کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔کمشنر فیصل آباد نے ملک بھر سے آئے ہوئے خطاطوں کے ہاتھ سے تیار کردہ فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس اور خوبصورت فن کے فروغ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ابھرتے ہوئے خطاطوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں اپنے سینئرز کے فن پاروں کا مشاہدہ کرکے مزید سیکھنے کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل عمران رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زہرہ بتول بھی موجود تھے ، جنہوں نے نمائش میں حصہ لینے والے تمام خطاطوں کی حوصلہ افزائی کی۔ نمائش کے آرگنائزرز گلزار بٹ، سلامت علی اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments