گیارہویں جماعت کے نتائج 22 اکتوبر کو جاری ہو نگے

 گیارہویں جماعت کے نتائج 22 اکتوبر کو جاری ہو نگے

چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل، گیارہویں جماعت، سالانہ 2026 کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر بروز جمعرات صبح 10 بجے کیا جائے گا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق چیئرمین بورڈ صبح 10 بجے لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر نتائج آن لائن کریں گے ، جس کے ساتھ ہی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیے جائیں گے ۔ طلبہ و طالبات ویب سائٹ پر اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...