خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے مریضوں کو لوٹنے والا گرفتار
الائیڈ ہسپتال میں پولیس نے کارروائی کی ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے مریضوں سے پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں فراڈ کا شکار بنایا جا رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments