چنیوٹ: موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی

چنیوٹ: موبائل پولیس اسٹیشن  کے ذریعے شہریوں کو دہلیز  پر پولیس سہولیات کی فراہمی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔

اس سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پولیس سہولیات فراہم کیں، جنہیں اہل علاقہ نے سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پولیس سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس اور خدمت مرکز سے متعلق دیگر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...