کمالیہ روڈ پر آئے روز ہونے والے حادثات انتہائی تشویشناک :سید اکبر علی ،چودھری شہباز
کمالیہ(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اکبر علی اور جنرل سیکرٹری چودھری شہباز احمد نے۔۔۔
کہا ہے کہ کمالیہ روڈ پر آئے روز ہونے والے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں، جن کے باعث کئی خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو رہے ہیں۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو موٹرویز کی وجہ سے اس شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے ، جس کے باعث حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کمالیہ روڈ کو فوری طور پر ڈبل روڈ بنایا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments