چنیوٹ:پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘کرائم فری پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے ۔۔۔
خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ رکھنے ، گیس ری فلنگ، غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور قمار بازی کے خلاف کارروائیوں میں بھی آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 463 مشکوک افراد اور 558 مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 250 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اور پانچ لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments