گھی، آئل کی قیمتوں میں اضافہ اخراجات پورے کرنا مشکل

گھی، آئل کی قیمتوں میں اضافہ  اخراجات پورے کرنا مشکل

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔۔۔

، جبکہ مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی مصنوعات خریدنا بھی عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔مارکیٹ میں درجہ اول کے مختلف برانڈز کا گھی 620 سے 640 روپے فی کلو جبکہ درجہ اول کا کوکنگ آئل 650 روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح درجہ دوم کا گھی 570 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 580 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے ۔گھی اور کوکنگ آئل جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور عام شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب درجہ دوم کا گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیاں بھی قیمتوں میں کمی کرنے سے گریزاں ہیں، جس کے باعث صارفین کو محدود آمدنی میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...