دوران ملازمت کمپنی کی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے کمپنی کی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد کرلی۔۔۔۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی افضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عمر نقاش اس کے پاس ملازمت کرتا تھا۔ جس نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اس کی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد کرتے ہوئے اسے نقصان کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments