محمد افتخار گجر فیسکو سمندری کے حوالے سے کوآرڈینیٹر مقرر
سمندری (نمائندہ دنیا) رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر نے محمد افتخار گجر کو فیسکو سمندری کے حوالے سے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔۔۔
اس تقرری کے بعد محمد افتخار گجر فیسکو سے متعلقہ عوامی مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کے نمائندہ کی حیثیت سے رابطہ کاری کریں گے توقع کی جا رہی ہے کہ محمد افتخار گجر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہریوں کی بجلی سے متعلق شکایات متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ان کی تقرری کو فیسکو سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments