ماموں کانجن مریم نواز ہسپتال کے فنڈز جاری نہ ہو سکے

ماموں کانجن مریم نواز ہسپتال  کے فنڈز جاری نہ ہو سکے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) مریم نواز ہسپتال 509 گ ب ماموں کانجن کے سابق ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ کلیم فنڈز کے فوری اجرا کے لیے ضلعی حکام کو متعدد بار تحریری درخواستیں اور یاد دہانیاں ارسال کی جا چکی ہیں۔۔۔

، تاہم مطلوبہ فنڈز تاحال پروجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ لاہور سے موصول نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلسل پیروی کے باوجود معاملہ حل طلب ہے ، جس کے باعث موجودہ و سابقہ عملے ، سابقہ ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کے واجبات، تنخواہوں، معاوضوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے ۔ اس صورت حال کے باعث متعلقہ عملے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سابق ڈائریکٹرز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد، پروجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ فیصل آباد اور دیگر متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز ہسپتال ماموں کانجن کے مطلوبہ فنڈز فوری جاری کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں، تاکہ سابقہ عملے ، ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افراد کے واجبات، تنخواہوں اور اخراجات کے بلوں کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کے اجرا میں مزید تاخیر سے عملے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ، لہٰذا متعلقہ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...