ساندل بار:گیس سلنڈر ری فلنگ کی دکان میں آگ
گیس لیکج کے باعث آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے قابو پا لیا
پینسرہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ ساندل بار کے علاقے نڑوالا روڈ پر امین پور بائی پاس چوک کے قریب گیس سلنڈر ری فلنگ کی دکان میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث بڑا حادثہ پیش آنے سے بچ گیا۔واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments