جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی نادر مگسی کے نام رہی

جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی نادر مگسی کے نام رہی

78 کلومیٹر کا ٹریک 52 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کر لیا،خالد حمید سیکنڈ رہے

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) پہلی تین روزہ جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی۔ ریلی کے آخری روز ٹیکنیکل گراؤنڈز پر نادر مگسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ انہوں نے 78 کلومیٹر کا ٹریک 52 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ٹیم سلطان کے ریسر خالد حمید خان نے 52 منٹ 56 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جیاند ہوتھ تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے ۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن میاں رفیق نے حاصل کی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشنیں ٹیم سلطان کے ارباز خان اور عرفان میاں کے نام رہیں۔ خواتین کی کیٹیگری میں دینا پٹیل نے پہلی جبکہ لالین اخونزادہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تمام پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے ہیڈ تریموں میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں بیوروکریٹس، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، وکلا اور علاقے کی دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...