سمندری:تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات
خریداری کے لیے آنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا
سمندری (نمائندہ دنیا)شہر کے مختلف بازاروں میں چنگ چی رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ، ریڑھی بانوں کی جانب سے راستوں پر قبضے اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تجاوزات کے باعث بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے اس صورتحال پر پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور چنگ چی رکشوں و ریڑھی بانوں کے بازاروں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments