کمالیہ وائلڈ لائف پارک بنیادی سہولیات سے محروم، فوارے بند
واش رومز کی ناقص حالت اور صفائی کے نامناسب انتظامات، شہریوں کا بحالی کا مطالبہ
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) وائلڈ لائف پارک بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مسائل کا شکار ہو گیا ہے ۔ پارک میں موجود جھیل اور فوارے طویل عرصے سے بند پڑے ہیں، جبکہ واش رومز کی ناقص حالت، بیٹھنے کے لیے بینچز کی کمی اور صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات کے باعث سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وائلڈ لائف پارک کبھی شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کے لیے سیر و تفریح کا بہترین مرکز سمجھا جاتا تھا، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اس کی رونق ماند پڑتی جا رہی ہے ۔ پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی جھیل اور فوارے عرصہ دراز سے غیر فعال ہیں، جس سے تفریحی ماحول متاثر ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب واش رومز کی خستہ حالت، بینچز کی کمی اور صفائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف پارک بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک اہم تفریحی مقام ہے ، لیکن بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اس کی افادیت متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کی فوری بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، جھیل اور فواروں کو دوبارہ فعال بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments