سمندری میں مہنگائی سے عوام پریشان، بجٹ درہم برہم

سمندری میں مہنگائی سے عوام پریشان، بجٹ درہم برہم

آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں

سمندری (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح سمندری میں بھی مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، جبکہ محدود آمدن والے خاندانوں کے لیے گھریلو بجٹ بنانا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں کے مطابق آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ آمدن میں اضافے کے بغیر اخراجات بڑھنے سے عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ خصوصاً دیہاڑی دار مزدور، کم تنخواہ دار ملازمین اور سفید پوش طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور اشیائے خورونوش کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے ، جس کے باعث روزمرہ زندگی گزارنا دشوار ہوتا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...