چناب نگر میں مچھر نما باریک کیڑوں کی بھرمار، شہری پریشان

چناب نگر میں مچھر نما باریک کیڑوں کی بھرمار، شہری پریشان

کیڑے فضا میں جھنڈ کی صورت میں اڑتے دکھائی دیتے ، سانس لینے میں دشواری

چناب نگر (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں مچھر نما باریک کیڑوں کی بھرمار نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ شام کے وقت یہ کیڑے فضا میں جھنڈ کی صورت میں اڑتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ روشنیاں جلتے ہی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو جاتے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق یہ باریک کیڑے منہ، آنکھوں اور ناک میں داخل ہو جاتے ہیں، جس سے خارش اور سانس لینے میں دشواری جیسی شکایات پیدا ہو رہی ہیں۔ دکانداروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی ان کیڑوں کی بھرمار پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت دکانوں کی روشنیاں جلتے ہی کیڑوں کے جھنڈ جمع ہو جاتے ہیں، جس کے باعث انہیں روشنیاں مدھم یا بند کرنا پڑتی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسپرے مہم شروع کی جائے تاکہ اس مسئلے سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...