ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد سموگ کارروائیاں، 5 بھٹے مسمار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد سموگ کارروائیاں، 5 بھٹے مسمار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محکمہ ماحولیات نے ایک ہفتے کے دوران 65 بھٹوں کا معائنہ کیا، جن میں سے 11 پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

خلاف ورزیوں پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ایک بھٹہ سیل اور پانچ بھٹے مسمار کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایت پر ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صنعتی یونٹس کی نگرانی کے دوران نو یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ دھویں کے اخراج کی روک تھام کے لیے 20 باربی کیو پوائنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے ایک کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ دو پوائنٹس سیل کیے گئے ۔ مزید برآں، 13 باربی کیو پوائنٹس پر دھویں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے سکشن ہڈ سسٹم نصب کروائے گئے ۔محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال اگست کے بعد فصلوں کی باقیات جلانے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ انسداد سموگ سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے تحت 541 مساجد میں دو مرتبہ اعلانات کروائے گئے ، جبکہ 7 ہزار 273 کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات جلانے کے مضر اثرات اور متبادل طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...