غیر قانونی کمرشل املاک کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ

غیر قانونی کمرشل املاک کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ

ناجائز کمرشل املاک کی نشاندہی کیلئے ایس او پیز اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت

لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل املاک کی فہرست حتمی طور پر لاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔فہرست میں شامل پراپرٹیز کے ریکارڈ میں آئندہ اضافے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔فہرست میں رہ جانے والی املاک کی نشاندہی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ،غیر قانونی کمرشل املاک کی شمولیت کے لیے ایس او پیز اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ فہرست میں شامل پراپرٹیز کا ریکارڈ لاک کیا جائے گا، تاکہ آئندہ کسی بھی نئی پراپرٹی کی شمولیت طے شدہ طریقہ کار کے تحت ہو۔گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق غیر قانونی کمرشل املاک کی موجودہ فہرست میں اگر کوئی پراپرٹی شامل ہونے سے رہ گئی ہے تو اس کی نشاندہی کے لیے کمیٹی معاملے کا جائزہ لے گی۔ فہرست میں کسی نئی پراپرٹی کے اضافے کا فیصلہ بھی باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے غیر قانونی کمرشل املاک کی نشاندہی اور انہیں فہرست میں شامل کرنے کے لیے واضح ایس او پیز اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس طریقہ کار کے تحت فہرست میں رہ جانے والی پراپرٹیز کے معاملات کو دیکھا جائے گا، جبکہ کسی بھی نئی شمولیت کے لیے مقررہ ضابطوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...