فیصل آباد کالج آف لاء میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد کالج آف لاء میں ایل ایل بی کے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
کالج کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین عامر یوسف، چیئرمین ظلِ عاطف، فیکلٹی ممبر ایمن مشتاق، سینئر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔تقریب کے دوران ڈیجیٹل پردے پر کالج کی تاریخ اور اہداف کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ کالج کا قیام 2013ء میں عمل میں آیا اور یہ جامعہ پنجاب لاہور سے منسلک ہے ۔ یہ فیصل آباد کا قدیم ترین نجی قانون کالج ہے ۔ اب تک تین سالہ پروگرام کے پانچ اور پانچ سالہ پروگرام کے چار بیچ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 800 سے زائد طلبہ تعلیم مکمل کر چکے ہیں، جن میں سے 600 سے زائد وکلا ضلعی بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں پریکٹس کر رہے ہیں۔چیئرمین ظلِ عاطف اور چیئرمین سر عامر یوسف نے کہا کہ وکالت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ مظلوم کی آواز اور انصاف کی علامت ہے ۔ انہوں نے نئے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی چار سالہ تعلیم کے دوران محنت، دیانت داری اور تحقیق کو اپنا شعار بنائیں۔نئے طلبہ نے کالج کے شاندار ماضی، بہترین اساتذہ اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی محنت سے ادارے کا نام روشن کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments