نئے صوبوں کا قیام قومی ضرورت بنتا جا رہا ،مجلس حزب الانصار

 نئے صوبوں کا قیام قومی ضرورت بنتا جا رہا ،مجلس حزب الانصار

وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی

بھیرہ(نامہ نگار)مجلس حزب الانصار کے نائب امیر اسلاف بگویہ کے حقیقی جانشین صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، انتظامی مشکلات اور عوامی مسائل کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ایک اہم قومی ضرورت بنتا جا رہا ہے اور سرگودھا کو الگ صوبہ بنانے سے انتظامی سہولیات میں بہتری، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی مولانا ظہور احمد بگوی ایڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا کو الگ صوبے کا درجہ دینے سے انتظامی امور کو مقامی سطح پر بہتر انداز میں چلانے ، عوامی مسائل کے بروقت حل اور تعلیم، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے مولانا ملک غلام مرتضی مولانا قاری عبدالجبار ظفر اقبال کھوکھر زبیر اسلم طور و دیگر نے کہا کہ اس سے علاقہ کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ سرگودھا صوبہ کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کی خوشحالی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...