لالیاں:اے سی کا زمینوں کے تنازعات میرٹ پر حل کرنیکا حکم

لالیاں:اے سی کا زمینوں کے تنازعات میرٹ پر حل کرنیکا حکم

رشوت ستانی کی شکایت سامنے آنے پر سخت کارروائی کی جائے گی:حبیبہ بلال

لالیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی شکایات سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تحصیل بھر سے آنے والے سائلین نے زمینوں کی تقسیم، انتقالات، فرد کے اجرا اور قبضے سے متعلق تنازعات کے حوالے سے شکایات پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر تحصیلدار لالیاں کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔حبیبہ بلال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تحصیلدار کو ہدایت کی کہ زمینوں کی تقسیم کے تمام مقدمات میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔ کسی سائل کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور رشوت ستانی کی شکایت سامنے آنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کا فوری حل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ پٹواری اور گرداور اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور شہریوں کے جائز کام بلا تاخیر مکمل کریں۔سائلین نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمینوں کی تقسیم جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے پہلی بار سنجیدگی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...