پولیس اہلکار بن کر سائلین سے رقم طلب کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس اہلکار بن کر سائلین سے  رقم طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے تھانے آنے والے سائلین سے رقم طلب کرنے کے الزام میں ملزم فہیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ محمد افضل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت فہیم انصاری، سکنہ گلبہار کالونی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم مبینہ طور پر تھانے آنے والے سائلین کو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ان سے رقم طلب کرتا تھا، جبکہ اپنے علاقے میں بھی پولیس اہلکار کے طور پر تعارف کرواتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...