ماموں کانجن:معمولی جھگڑے پر فائرنگ، 65 سالہ شخص زخمی

ماموں کانجن:معمولی جھگڑے  پر فائرنگ، 65 سالہ شخص زخمی

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) تھانہ ماموں کانجن کے علاقے گاؤں 489 گ ب میں معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ سے 65 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تین افراد نے معمولی تنازع پر اپنے رشتہ دار نذیر ولد غلام فرید پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...