ایمرسن ، اساتذہ کو بقایا جات کی ادائیگیاں 10ماہ سے زیر التوا،احتجاج

ایمرسن ، اساتذہ کو بقایا جات کی ادائیگیاں 10ماہ سے زیر التوا،احتجاج

سینکڑوں اساتذہ کے اضافی لیکچرز، امتحانی پرچوں کے معاوضے ادا نہیں کئے جاسکے

 ملتان (خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی میں ایوننگ الاؤنسز کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں اساتذہ کے معاوضے 10 ماہ سے زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ سمسٹر میں تدریسی خدمات انجام دینے والے سینکڑوں اساتذہ کے اضافی لیکچرز اور امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے معاوضے تاحال ادا نہیں کئے جا سکے ، جبکہ دوسری جانب وائس چانسلر اور انتظامی عہدیداروں کی جانب سے ایوننگ الاؤنسز وصول کئے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری سے مئی تک جاری رہنے والے سمسٹر میں اضافی تدریسی ذمہ داریاں ادا کرنے والے اساتذہ کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ اساتذہ کو مبینہ طور پر فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز پیش کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث ان میں تشویش پائی جاتی ہے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وائس چانسلر اور ان کی انتظامی ٹیم کے بعض ارکان ایوننگ الاؤنسز کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کرتے رہے ، جبکہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی ان ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...